اجزا ۔۔۔۔
آلو آدھا کلو (اُبال کر میش کر لیں)
ثابت سُرخ مرچ چار عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چار عد د
نمک حسبِ ذائقہ
انڈا ایک عد د (پھینٹا ہوا)
ڈبل روٹی کا چورا دو کپ
کوکنگ آئل تلنے کے لئے
تركيب
ثابت سُرخ مرچ، سفید زیرہ، ثابت دھنیا اور ہری مرچ کو گرئنڈ کرکے باریک پیس لیں۔
اِس کو میش آلوئوں میں مکس کر دیں۔
کباب بنا کر انڈے میں ڈِپ کرکے ڈبل روٹی کا چورا لگا کر فرائی کر لیں۔
دونوں طرف سے سُنہری ہو جائے تو سلاد اور چٹنی کے سا تھ پیش کریں.